Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsالیکشن کے روز ملک بھر میں بلا تعطل موبائل اور انٹرنیٹ سروس...

الیکشن کے روز ملک بھر میں بلا تعطل موبائل اور انٹرنیٹ سروس جاری رکھنے کا حکم برقرار

Published on

spot_img

الیکشن کے روز ملک بھر میں بلا تعطل موبائل اور انٹرنیٹ سروس جاری رکھنے کا حکم برقرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں بلا تعطل انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جاری رکھنے کے حکم امتناع کو برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس دوران عدالت نے انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی اور عدالت نے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this