
سعودی سفارت کار کے مبینہ اغواء کی خبر،وفاقی پولیس کی تردید
اسلام آباد :سوشل میڈیا پر سعودی سفارت کار کے مبینہ اغواء کی جھوٹی خبر گردش کر رہی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں واضح کیا ہے کہ اس پراپیگنڈہ خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس خبر کے حوالے سے گردش کرنے والی دستاویزات بھی جعلی ہیں۔
وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف پراپیگنڈہ غیر ملکی ایجینسیوں کی طرف سے چلایا جارہا یے۔
پولیہس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر کان مت دھریں۔