Wednesday, February 12, 2025
Homeپاکستانسعودی عرب کے ساتھ طویل المدت اور آزمائشی دوستی ہماری خارجہ پالیسی...

سعودی عرب کے ساتھ طویل المدت اور آزمائشی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے، وزیر خارجہ

Published on

سعودی عرب کے ساتھ طویل المدت اور آزمائشی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے، وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، یہاں سعودی وفد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کو واضح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہمارے درمیان شراکت داری باہمی عزت، مشترکہ مفادات اور بہتر مستقبل کے وژن کے لیے ہے، سعودی عرب کے ساتھ طویل المدت اور آزمائشی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے۔

اسحق ڈار نے بتایا کہ ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اور خوشحالی مستقبل پر ہے، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی، پاک- سعودی تعلقات اور مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں، ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اسحق ڈار نے کہا کہ قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، زراعت، توانائی، معدنیات میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے، دونوں ممالک کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this