اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ شفیع صدیقی کی بھی بطور جج سپریم تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس صلاح الدین پنور سندھ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دی، اس کے علاوہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ کو بھی سپریم کورٹ جج تعیناتی کرنے کی کی منظوری دے گئی۔
ذرائع نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔