Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsسفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا، ایران کاامریکا...

سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا، ایران کاامریکا کو پیغام

Published on

spot_img

سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا، ایران نےامریکا کو اہم پیغام پہنچا دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے شام میں اپنے سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے ’سخت ردعمل‘ سے خبردار کیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کو بھی جوابدہ ٹھہرائے گا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی اسرائیل کو سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے کے بعد ایران میں امریکی مفادات کو دیکھنے والے سوئس سفارت خانے کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوئس حکام کو اسرائیلی حملے کے بارے میں بتایا گیا اور اس میں امریکا کی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی ملاقات میں صہیونی حکومت کے حمایتی کے طور پر امریکی حکومت کو ’ایک اہم پیغام‘ بھی بھجوایا گیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایاکہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this