Tuesday, February 11, 2025
Homeبین الاقوامیعالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کرائے، شہزادہ محمد بن...

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کرائے، شہزادہ محمد بن سلمان

Published on

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کرائے، شہزادہ محمد بن سلمان</

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی بین الاقوامی شناخت کی حمایت کرتا ہے۔

"العربیہ" کے مطابق سعودی عرب نے عرب مسائل پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ مملکت بحیرہ احمر میں بحری نقل وحرکت کی حفاظت پر زور دیتی ہے۔

بحرین کی میزبانی میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر چڑھائی جس بہانے سے بھی شروع کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

ریاض نے غزہ میں انسانی حالات سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی اور غزہ جنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ مملکت تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ عالمی برادری کو ہمارے فلسطینی بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کو روکنا چاہیے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو منامہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے دیگر عرب قیادت کے ہمراہ عرب لیگ کے 33 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔

Latest articles

عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے...

عرب ریاستیں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتی ہیں، مصر کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

اردو انٹرنیشنل مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے پیر کے روز امریکی وزیر...

اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کو جگہ نہ دی تو ان کی امریکی امداد روک دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل) کو اردن کے بادشاہ شاہ...

لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکینِ وطن کو لے جانے...

More like this