
The ICC has suspended USA Cricket's membership-Getty Images
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے یہ فیصلہ یو ایس اے کرکٹ کی جانب سے آئینی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی، ناقص گورننس، اور کرکٹ کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر کیا گیا۔
آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ معطلی کے باوجود یو ایس اے کی قومی ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کی اہل رہیں گی، بشمول لاس اینجلس 2028 اولمپکس، قومی ٹیموں کی نگرانی اور انتظامات فی الحال آئی سی سی اور اس کے نمائندے سنبھالیں گے۔
آئی سی سی کی نارملائزیشن کمیٹی یو ایس اے کرکٹ کو معطلی ختم کرنے کے لیے درکار اصلاحاتی اقدامات کی رہنمائی فراہم کرے گی ان میں گورننس، آپریشنز اور مجموعی نظام میں بہتری شامل ہے۔
یاد رہے، یو ایس اے کرکٹ کو جولائی 2024 میں ’نوٹس پر‘ رکھا گیا تھا اور بہتری کے لیے 12 ماہ کی مہلت دی گئی تھی، جو ناکافی ثابت ہوئی آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے مفادات کے تحفظ اور امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔