
حکومت نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، بعض آئینی شقیں بھی معطل
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کی پارلیمنٹ کو شاہی حکم نامے کے ذریعے تحلیل کر دیا گیا ہے، سرکاری خبر رساں ایجنسی KUNA نے کہا کہ گزشتہ تحلیل کے بعد آئینی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر مارچ میں ہی اسے بحال کیا گیا تھا۔
یہ حکمنامہ، جس پر مبینہ طور پر پیر کو دستخط کیے گئے، کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے گزشتہ ماہ کہا گیا تھا کہ مقننہ کو تحلیل کر دیا جائے گا اور آنے والے مہینوں میں نئے پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں گے۔
خبر رساں ادارے “اے ایف پی “کے مطابق کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے جمعہ کو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے۔
امیر نے کچھ آئینی آرٹیکلز بھی چار سال سے کم مدت کے لیے معطل کر دیے ہیں۔
حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل اور آئین کے چند آرٹیکلز کے معطل کیے جانے کا بنیادی مقصد ملک میں جمہوری عمل کے ارتقا کا جائزہ لینا ہے۔
امیر کویت نے خطاب میں واضح کیا کہ کچھ مدت سے ملک پریشان کن حالات سے دوچار رہا ہے، قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر سخت ترین فیصلوں میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اختیارات امیر اور ملکی کابینہ سنبھالیں گے۔
امیر کویت دعویٰ کیا کہ کچھ نمائندے اختیارات میں مداخلت کرکے اختیارت سے تجاوز کررہے تھے، انہوں نے سرکاری رقم کے ناجائز استعمال میں ملوث افراد کو سزا دینے کا بھی اعلان کیا۔