پاکستان ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا فارمولہ تیار
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مردوں کی ٹیم کے لیے نئی سلیکشن کمیٹی کے لیے ایک نیا فارمولہ طے کیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی میں وائٹ بال اور ریڈ بال دونوں فارمیٹس کے ہیڈ کوچز کو شامل کیا جائے گا۔
جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کمیٹی کا حصہ ہوں گےجبکہ محمد یوسف اور اسد شفیق بھی اس میں شامل ہوں گے.
جس فارمیٹ کا جو کپتان ہو گا وہ بھی کمیٹی کا حصہ ہو گا.
اس اقدام کا فیصلہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی مایوس کن مہم کے بعد وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کمیٹی سے ہٹانے کے بعد کیا ہے۔
پی سی بی نے بدھ کو ایک مختصر پریس ریلیز میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو مطلع کیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کے سیٹ اپ میں اب ان کی خدمات کی ضرورت نہیں رہے گی۔