Wednesday, January 8, 2025
Homeپاکستانامریکا میں پاکستانی شہری کی گرفتاری کے معاملے پر حکام کے ساتھ...

امریکا میں پاکستانی شہری کی گرفتاری کے معاملے پر حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

Published on

امریکا میں پاکستانی شہری کی گرفتاری کے معاملے پر حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

وزارت خارجہ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور امریکہ میں ایک پاکستانی شہری کے مبینہ طور پر قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں ،ہم امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

میڈیا کے سوالات کے جواب میں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سیاستدان اور سرکاری افسران کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں امریکی عدالت نے پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کردی۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا کہ کرائے کے قاتلوں کے ذریعے یہ خطرناک سازش مبینہ طور پر ایک پاکستانی شہری کی جانب سے تیار کی گئی تھی جس کا ایران سے قریبی تعلق تھا۔

46 سالہ پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی جانب سے اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے قتل کی سازش کو عملی جامہ پہنایا جانا تھا۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مرچنٹ کے اہداف میں سے ایک ڈونلڈ ٹرمپ بھی تھے تاہم وائٹ ہاؤس نے آصف مرچنٹ کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this