Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsسینیٹ کا الوداعی اجلاس آج ہوگا، 24 نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ کا الوداعی اجلاس آج ہوگا، 24 نکاتی ایجنڈا جاری

Published on

spot_img

سینیٹ کا الوداعی اجلاس آج ہوگا، 24 نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، صدر مملک نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس آج سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔صدرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے۔سینیٹ کا الوداعی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگاجس کا 24 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

3 نجی یونیورسٹیوں کےقیام کے بل کو سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اسکے علاوہ اجلاس میں سینیٹر دلاور خان منرل ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا۔

اجلاس میں فوجداری قوانین میں ترامیم اور پاکستان بیت المال ایکٹ میں مزید ترامیم کے بلز پیش ہوں گے، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش ہوں گے۔

ایجنڈے کے مطابق سینیٹر عبدالقادر ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کے نصاب کو اپ گریڈ کرنے کی قرارداد پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this