Wednesday, February 12, 2025
Homeپاکستانپاکستان کے ساتھ بلاتعطل مذاکرات کا دور ختم چکا، بھارتی وزیر خارجہ

پاکستان کے ساتھ بلاتعطل مذاکرات کا دور ختم چکا، بھارتی وزیر خارجہ

Published on

پاکستان کے ساتھ بلاتعطل مذاکرات کا دور ختم چکا، بھارتی وزیر خارجہ

ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان کے ساتھ “بلاتعطل بات چیت” کا دور ختم ہو گیا ہے.

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک جموں و کشمیر کا تعلق ہے تو آرٹیکل 370 ختم ہو چکا ہے تو یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔

2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتے رہے ہیں جہاں بھارت مسلسل پاکستان پر سرحد پار دہشت گردی اور اس کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔

جے شنکر سے جب سوال کیا گیا کہ کیا بھارت موجودہ تعلقات کی سطح کو برقرار رکھنے پر مطمئن ہے تو انہوں نے کہا کہ شاید ہاں، شاید نہیں، لیکن میں جو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم غیر فعال نہیں ہیں اور کسی بھی قسم کے منفی یا مثبت اقدام کا جواب دیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان اکتوبر میں پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG) کے اجلاس کے تناظر میں کہے گئے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ اسلام آباد نے کشیدہ تعلقات کے باوجود ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت رکن ممالک کے سربراہان حکومت کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد نے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے اپنے فیصلے کو IIOJK کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے ساتھ جوڑا ہے۔

کشیدہ تعلقات کے باوجود دونوں ممالک نے فروری 2021 میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی تجدید پر اتفاق کیا۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this