Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsالیکشن کمیشن نے الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا، پہلی...

الیکشن کمیشن نے الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا، پہلی بار شکایات کیلئے واٹس ایپ کا استعمال ہوگا

Published on

الیکشن کمیشن نے الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا، پہلی بار شکایات کیلئے واٹس ایپ کا استعمال ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےجنرل الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا جبکہ پہلی بار شکایات درج کرانے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی مرکزی کنٹرول روم ہارون شنواری نے بتایا کہ انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم میں مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں، شکایات درج کرانے کے لیے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں جبکہ ای میل اور یونیورسل فون نمبر پر پورے ملک سے شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی سطح پر چار کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں، 32 ریجنل مانیٹرنگ کنٹرول رومز الیکشن کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ 144 ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 دسمبر سے اب تک 625 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، 252 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، 156 لوگوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔

ہارون شنواری نے کہا کہ 12 ہزار 236 وال چاکنگ اور ہورڈنگز کو ہٹایا گیا ہے، اب تک 221 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 198 کو حل کرلیا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر امیدوار کو نااہل بھی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں واقعات پر آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹسز جاری کیے گئے،8 فروری کو پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہوں گی جبکہ ضلعی، صوبائی اور مرکزی سطح پر انتخابات کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک ٹرائلز پر الیکٹرانک منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی کارکردگی اطمینان بخش رہی، ای ایم ایس کی ذریعے نتائج کی ترسیل کی جائے گی۔

Latest articles

رسالپور میں پاک فضایئہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس...

یو اے ای کے صدر نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرادی، وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب...

شام میں کرد عسکریت پسندوں کا خاتمہ قریب آرہا ہے: ترک صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام کی کسی بھی...

نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے کا بڑا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر قومی ایئرلائن نے بیرون...

More like this