Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹچیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان

Published on

spot_img

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی انتہائی متوقع آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 10 سے 12 نومبر تک لاہور کا دورہ کرے گا۔

دورے کے دوران دیگر اہم تفصیلات کے ساتھ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ شیڈول پہلے ہی شیئر کیا جا چکا ہے، جو فروری مارچ ونڈو میں ہونا ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق میزبان پاکستان کو گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔

یاد رہے، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ابھی تک پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے کیونکہ ادارہ ابھی تک حکومت کی منظوری کا منتظر ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 10 مارچ ریزرو ڈے کے ساتھ 19 فروری سے 9 مارچ تک چلنے کا امکان ہے.

ٹورنامنٹ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں منعقد کیا جائے گا۔

لاہور نے فائنل سمیت سب سے زیادہ 7 میچوں کی میزبانی کرے گا.

مجوزہ شیڈول کے مطابق سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو شیڈول ہیں جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this