Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsنگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے.

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے.

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے.

نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

واضح رہے کہ عام انتخابات سے پہلے بھی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا تھا.
جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 89 پیسے اور ڈیزل کی 278 روپے 96 پیسے ہو گئی تھی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments