Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانآرمی چیف کی ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ سے ملاقات میں ڈیجیٹل...

آرمی چیف کی ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ سے ملاقات میں ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات سے متعلق گفتگو

Published on

spot_img

آرمی چیف کی ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ سے ملاقات میں ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات سے متعلق گفتگو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ سے ملاقات میں ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ذاتی تجربات کی روشنی میں اپنی رائے قائم کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے 44 طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے ملاقات میں تعلیم، مثبت سوچ کی اہمیت اور سیکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالی، اس دوران پاکستان کے مختلف امور، علاقائی امن، انسداد دہشت گردی اور جمہوری اقدار کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ نے پاکستان کے وسیع پوٹینشل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفد کے شرکا ذاتی تجربات کی روشنی میں اپنی رائے قائم کریں۔

جنرل عاصم منیر نے ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات سے متعلق بھی گفتگو کی، ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے تعمیری بات چیت کا موقع دینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this