
تحریک انصاف کے الزامات مسترد، 8 فروری کو الیکشن کے انتظامات مکمل کرلئے، الیکشن کمیشن
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف گوہر خان کی پریس کانفرنس کے دوران انتخابات ملتوی کرانے کے سلسلے میں عائد الزامات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کرتا ہے اور س الیکشن کمیشن نے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر او) اور ریٹرننگ افسران (آر او) کا تقرر کر دیا گیا تھا اور ملک بھر میں ان کی تربیت بھی شروع کر دی تھی‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی آر او اور آر او کی تربیت الیکشن شیڈول سے پہلے ضروری ہے تاکہ ’شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصول کا عمل شروع کیا جاسکے اور اس سلسلے میں دیگر ذمہ داریاں نبھا سکیں‘۔