Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsافغان طالبان حکومت نے مکسڈ مارشل آرٹس پر پابندی عائد کردی

افغان طالبان حکومت نے مکسڈ مارشل آرٹس پر پابندی عائد کردی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ اسلامی قانون کے خلاف ہے ۔

طالبان کی اسپورٹس اتھارٹی کے ایک اہلکار نے مقامی نیوز چینل، وضاحت کی کہ ایم ایم اے بہت پرتشدد اور خطرناک ہے اور یہ موت کا باعث بن سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پابندی کا فیصلہ اس بات کی تحقیقات کے بعد کیا گیا کہ آیا یہ کھیل اسلامی اصولوں کے مطابق ہے۔

طالبان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹ نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ : ایم ایم اے کے بہت سے ایسے پہلو ہیں جو اسلام کی تعلیمات سے متصادم ہیں، جس کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی۔

ایم ایم اے 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے پہلےافغانستان میں نوجوانوں میں بہت مقبول تھی۔ مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن، افغانستان فائٹنگ چیمپئن شپ (اے ایف سی)، اورٹریولی گرینڈ فائٹنگ چیمپیئن شپ (ٹی جی ایف سی) جیسی تنظیموں نے ملک میں ایم ایم اے کی بہت سے ایونٹ منعقد کروائے۔

تاہم 2021 میںطالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد طالبان نے “چہرے پر گھونسے” کی ممانعت کے لیے قانون سازی کی تھی اور ان مقابلوں کو مؤثر طریقے سے غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا ، جبکہ ایم ایم اے کے کچھ فائٹرز کو طالبان حکام کی طرف سے دھمکیاں یا ہراساں کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ۔ تاہم، کچھ ایسے لمحات بھی آئے جب حکام اپنے موقف میں نرمی کرتے نظر آئے۔ مثال کے طور پر، جب 2022 میں، ایک ممتاز افغان ایم ایم اے فائٹر، احمد ولی ہوتک، کابل میں پریس کانفرنس کرنے میں کامیاب ہوئے اور بعد میں روس میں لڑے اور اپنا میچ جیتا۔ جیتنے کے بعد جب وہ افغانستان واپس آئے تو کچھ سرکاری اہلکاروں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

افغانستان میں ایم ایم اے کی مقبولیت کے باوجود، تازہ ترین پابندی کے اعلان سے پہلے ہی بہت سے فائٹر ملک چھوڑ چکے تھے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ بنیادی طور پر حفاظتی خدشات کی وجہ سے ایم ایم اے کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے۔

پیرس گیمز میں حصہ لینے والے11 افغان ایتھلیٹس نے افغانستان کے لیے یا پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیموں کے حصے کے طور پر حصہ لیا، ان میں سے چار نے مارشل آرٹس میں اپنے کھیل کیریئر کا آغاز کیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...