Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹعثمان خان کی بدولت پاکستان شاہینز نے پرتھ سکارچرز کو شکست دے...

عثمان خان کی بدولت پاکستان شاہینز نے پرتھ سکارچرز کو شکست دے دی

عثمان خان کی بدولت پاکستان شاہینز نے پرتھ سکارچرز کو شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق ڈارون کے ڈی ایکس سی ایرینا میں ہفتہ کو پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 کے اپنے پہلے میچ میں پرتھ سکارچرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

ہدف(189)کے تعاقب میں اسکارچرز کے بلے باز، ٹیگ وائلی ( 4 ) اور سیم فیننگ ( 13 ) بالترتیب تیسرے اور چوتھے اوور میں آؤٹ ہوگئے۔

جوئل کرٹس (17 ا) اور کوری واسلے ( 54 رنز) نے چوتھی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت کے ساتھ شاہینز کے باؤلنگ اٹیک کے لیے ایک اہم خطرہ پیدا کر دیا۔ بالآخر 11ویں اوور میں لیگ اسپنر عارف یعقوب کی گیند پر آوٹ ہو گئے گئے۔

اگلے اوور میں جہانداد خان نے جارحانہ وسلے کی وکٹ بھی حاصل کی، جس سے اسکارچرز کو 51 گیندوں پر 96 رنز درکار تھے بیکسٹر ہولٹ ( 24) اور کیٹن کرچیل (24) پانچویں وکٹ کے لیے 33 رنز کی شراکت کے دوران وقفے وقفے سے باؤنڈری تلاش کرنے میں کامیاب رہے، اس سے پہلے کہ ہولٹ کو 16ویں اوور میں محمد عباس آفریدی نے آؤٹ کیا۔

کرچیل 18 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہوں نے 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ میتھیو اسپورس، جو 15 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اسکارچرز کو فتح کی راہ دکھانے میں ناکام رہے، کیونکہ وہ ہدف سے 17 رنزپہلے ہی آوٹ ہو گئے.

عباس اور جہانداد نے2 جبکہ محمد عمران جونیئر اور عارف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل، پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد پاکستان شاہینز نے عثمان خان کے 35 گیندوں پر 57 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7-188 رنز بنائے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے عثمان پاور پلے کے اختتام پر کریز پر آئے اور 4 چوکے اور3 چھکے لگا کر شاہینز کی اننگز کو سمیٹ لیا۔

شاہینز نے پاور پلے کے دوران 47 رنز بنائے اور حسیب اللہ ( 12) اور طیب طاہر ( 5 ) کو کھو دیا صاحبزادہ فرحان بھی آٹھویں اوور میں روانہ ہوئے.

کپتان محمد حارث ( 25 ) اور عثمان نے پھر 28 گیندوں پر چوتھی وکٹ کے لیے 45 رنز کی شراکت قائم کی، اس سے قبل حارث 13ویں اوور میں کیٹن کرچل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

ایک اوور کے بعد محمد عرفان خان 5 گیندوں پر صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن عرفات منہاس نے ایک طاقتور کیمیو کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

عثمان اور عرفات دونوں لگاتار گیندوں پر آؤٹ ہوئے، اس سے پہلے محمد عباس آفریدی نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر شاہینوں کو اپنی اننگز کو مضبوطی سے ختم کرنے میں مدد دی۔

اسکارچرز کی جانب سے میتھیو اسپورز نے 3 جبکہ کرچیل، لیوک ہولٹ، لوکاس مارٹن اور جھائی رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان شاہینز کل دوسرے میچ میں میلبورن سٹارز سے ٹکرائیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments