Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

تھائی لینڈ نے سرحدی کشیدگی دوبارہ بھڑکنے پر کمبوڈیا پر فضائی حملے شروع کر دیے

1 minute read
Thailand launches airstrikes on Cambodia as border tensions flare again

تھائی لینڈ نے سرحدی کشیدگی دوبارہ بھڑکنے پر کمبوڈیا پر فضائی حملے شروع کر دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ِ تھائی فوج نے پیر کو کہا کہ اس نے کمبوڈیا کے ساتھ اپنی متنازع سرحد پر فضائی حملے شروع کیے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر اُس جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے طے پائی تھی۔

تھائی لینڈ کی فوج کے مطابق مشرقی صوبے اُبون رَچتھانی کے دو علاقوں میں تازہ جھڑپوں میں کم از کم ایک تھائی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے، جب کہ ان کے دستوں پر کمبوڈیائی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فوجی بیان میں کہا گیا،تھائی جانب نے اب کئی علاقوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی جہاز استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔

کمبوڈیا کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ تھائی فوج نے فجر کے وقت اس کی فورسز پر دو مقامات پر حملے کیے جو کئی روز کی اشتعال انگیزیوں کے بعد ہوئےاور دعویٰ کیا کہ کمبوڈیائی فوج نے جوابی کارروائی نہیں کی۔

تھائی فوج نے کہا کہ کمبوڈیائی فوج نے بی ایم-21 راکٹ تھائی شہری آبادی والے علاقوں کی طرف فائر کیے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا پر تحمل سے کام لینے پر زور دیا، اور خبردار کیا کہ یہ لڑائی اُس محنت کو ضائع کر سکتی ہے جو جنگ بندی قائم رکھنے کے لیے کی گئی تھی۔

اے سیان کے سربراہ کی حیثیت سے ایکس (X) پر پوسٹ میں انور نے کہا ہے کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط کا مظاہرہ کریں، رابطے کے تمام چینلز کھلے رکھیں، اور موجودہ طریقہ کار کا پوری طرح استعمال کریں۔”

جنگ بندی کا انہدام

یہ سرحدی تنازعہ جولائی میں پانچ روزہ لڑائی میں بدل گیا تھا، جس کے بعد ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اکتوبر میں دونوں ممالک نے کوالالمپور میں ایک توسیع شدہ امن معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے، جس کی گواہی ٹرمپ نے دی تھی۔

جولائی کی جھڑپوں میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور تقریباً 3 لاکھ لوگ عارضی طور پر بے گھر ہوئے تھے، جبکہ دونوں پڑوسی ممالک نے راکٹوں اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا تھا۔

گزشتہ ماہ ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک تھائی فوجی زخمی ہوا تھا، جس کے بعد تھائی لینڈ نے کہا کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد روک رہا ہے۔

کمبوڈیا کے بااثر سابق طویل المدتی رہنما ہُن سین جو موجودہ وزیر اعظم ہُن مانیت کے والد ہیں—نے کہا کہ تھائی فوج “جارح” بن رہی ہے اور جان بوجھ کر ردعمل بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے، اور انہوں نے کمبوڈیائی فورسز کو صبر کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

ہُن سین نے فیس بک پر کہا ہے کہ جوابی کارروائی کے لیے ایک سرخ لکیر پہلے ہی مقرر کی جا چکی ہے۔ میں تمام سطح کے کمانڈرز پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنے افسران اور سپاہیوں کو اس بارے میں مکمل آگاہی دیں۔

تھائی لینڈ میں فوج نے بتایا کہ چار سرحدی اضلاع میں 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں کا انخلا کیا جا رہا ہے، جبکہ 35 ہزار سے زیادہ افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا ایک صدی سے زائد عرصے سے اپنی 817 کلومیٹر طویل زمینی سرحد کے غیر واضح حصوں پر خود مختاری کا دعویٰ کرتے آئے ہیں، جسے پہلی بار 1907 میں فرانس نے نقشہ بند کیا تھا، جب وہ کمبوڈیا کا نوآبادیاتی حکمران تھا۔

کشیدگی وقفے وقفے سے جھڑپوں میں بدلتی رہی ہے، جیسے کہ 2011 میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی توپوں کی گولہ باری، باوجود اس کے کہ دونوں ممالک میں تنازعات کے پُرامن حل کی کوششیں جاری رہی ہیں۔

Tags: تھائی فوج تھائی لینڈ جنگ بندی سرحدی کشیدگی فضائی حملے کمبوڈیا

Post navigation

Previous: ایشیز سیریز: برسبین ٹیسٹ میں 97 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Next: امریکی کانگریس نے 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل پیش کر دیا، یوکرین کیلئے امداد بھی شامل

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

یہ بھی پڑہیے

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.