اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق امریکہ اس وقت اولمپکس میں سب سے زیادہ طلائی تمغے اور مجموعی طور پر تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر سرفہرست ہے، امریکی ایتھلیٹس نے 30 گولڈ میڈل اور مجموعی طور پر 103 تمغے جیتے ہیں۔
چین 29 طلائی تمغوں کے ساتھ امریکہ سے پیچھے ہے، جب کہ آسٹریلیا، فرانس اور برطانیہ بھی سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہیں۔
خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں میں، امریکی ایتھلیٹس پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں، سڈنی میک لافلن.لیورون نے 50.37 سیکنڈز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور اینا کاکریل نے چاندی کا تمغہ جیتا۔
جبکہ گرانٹ ہولوے نے مردوں کی 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں 12.99 سیکنڈز کے ساتھ مکمل کر کے ساتھی امریکی ڈینیل رابرٹس کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔
خواتین کی لمبی چھلانگ میں تارا ڈیوس ووڈ ہال نے گولڈ اور جیسمین مور نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ جرمنی کی ملائکہ میہمبو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔