Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

تائیوان نے چین کے مقابلے کے لیے 40 ارب ڈالر کے اضافی دفاعی اخراجات کا منصوبہ پیش کر دیا

1 minute read
Taiwan presents plan for additional $40 billion in defense spending to compete with China

تائیوان نے چین کے مقابلے کے لیے 40 ارب ڈالر کے اضافی دفاعی اخراجات کا منصوبہ پیش کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور چین کی بڑھتی ہوئی دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لیے 40   ارب ڈالر کا اضافی دفاعی بجٹ متعارف کرائے گا، صدر لائی چنگ-تے نے بدھ کے روز اعلان کیا۔

  ایک اعشاریہ پچیس ٹریلین ڈالر (39.89 ارب ڈالر) کے اس پیکج کا اعلان کرتے ہوئے لائی نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جارحیت کے سامنے سمجھوتا کرنے کی کوشش کا نتیجہ ہمیشہ “غلامی” کی صورت میں نکلتا ہے۔

انہوں نے صدارتی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ قومی خودمختاری اور آزادی و جمہوریت کی بنیادی اقدار ہی اس ملک کی بنیاد ہیں۔

لائی جنہوں نے منگل کو واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون میں اس نئے بجٹ کا اعلان کیا تھا،انہوں نے کہا کہ تائیوان اپنی دفاعی عزم دنیا کے سامنے رکھ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف کوئی نظریاتی جنگ یا “آزادی بمقابلہ اتحاد” کا تنازعہ نہیں، بلکہجمہوری تائیوان کے دفاع اور ‘چین کا تائیوان’ بننے سے انکار کی جدوجہد ہے۔

چین جو جمہوری طور پر چلنے والے تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے، گزشتہ پانچ برسوں میں اپنی فوجی اور سیاسی دباؤ میں اضافہ کر چکا ہے جسے تائی پے سختی سے مسترد کرتا ہے۔ بیجنگ میں بات کرتے ہوئے چین کے تائیوان افیئرز آفس کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان اپنے فیصلوں پر “باہر کی قوتوں” کو اثرانداز ہونے دے رہا ہے۔

ترجمان پینگ چن گین نے کہا وہ ایسے فنڈز ضائع کر رہے ہیں جو عوام کی فلاح و ترقی پر خرچ ہونے چاہئیں، اور انہیں ہتھیاروں کی خریداری اور بیرونی طاقتوں کو خوش کرنے پر لگا رہے ہیں۔ اس کا نتیجہ صرف تباہی ہوگا۔

واشنگٹن کی جانب سے یورپ کی طرح تائیوان پر بھی اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کے مطالبے بڑھ رہے ہیں۔ لائی نے اگست میں کہا تھا کہ وہ  2030 تک دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار کے 5 فیصد تک بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2026 میں دفاعی اخراجات نوسو انچاس اعشاریہ پانچ  ٹریلین ڈالر ارب (30.3 ارب ڈالر) ہوں گے جو جی ڈی پی کا 3.32 فیصد ہوں گے ۔ 2009 کے بعد پہلی بار 3 فیصد سے اوپر۔

لائی نے پہلے بھی اضافی دفاعی بجٹ کی طرف اشارہ کیا تھا لیکن تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔امریکا اگرچہ اس کے تائیوان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں لیکن قانون کے تحت اسے تائیوان کو اپنے دفاع کے وسائل فراہم کرنے کی پابندی ہے۔

مگر جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے واشنگٹن نے تائیوان کے لیے صرف ایک نئی اسلحہ ڈیل کی منظوری دی ہے  330 ملین ڈالر کا پیکج جس میں لڑاکا طیاروں اور دیگر جہازوں کے پرزے شامل ہیں، جس کا اعلان اسی ماہ کیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ میں لائی نے لکھاآج بین الاقوامی برادری زیادہ محفوظ ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے طاقت کے ذریعے امن کی پالیسی اپنائی ہے۔

Tags: آزادی بمقابلہ اتحاد اضافی دفاعی اخراجات پریس کانفرنس تائیوان چین صدارتی دفتر منصوبہ پیش واشنگٹن پوسٹ

Post navigation

Previous: روہت شرما آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سفیر مقرر
Next: بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ‘اروناچل پردیش پر بیجنگ کے دعوے پر نئی دہلی کا ردِعمل

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.