Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :کیا آئرلینڈ پاکستان کو سپر 8 میں...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :کیا آئرلینڈ پاکستان کو سپر 8 میں جانے کے لیے مدد کرے گا؟

Published on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :کیا آئرلینڈ پاکستان کو سپر 8 میں جانے کے لیے مدد کرے گا؟

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی قسمت کا دارومدار آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان ہونے والے میچ پر ہے جو فلوریڈا کے لاڈرہل کے سینٹرل بروورڈ پارک اور بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا گا۔

فلوریڈا میں موسم کی پیشن گوئی امید افزا ہے کیونکہ کھیل کے دوران بارش کا صرف 20 فیصد امکان ہے بارش کا امکان آج دوپہر 30 فیصد تک بڑھ جائے گا کیونکہ میچ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے کھیلا جانا ہے۔

پاکستان کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے آئرلینڈ کو یہ میچ جیتنا ہوگا واش آؤٹ ہونے کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا تاہم موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر واش آؤٹ کا امکان کم ہو گیا ہے۔

میچ کے نتیجہ خیز ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ہر اننگز میں کم از کم پانچ اوور کھیلے جائیں مزید برآں، موسم سے متعلق کسی بھی تاخیر کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے 90 اضافی منٹ کا الاؤنس ہے۔

اس دوران، پاکستان اسکواڈ اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کی ٹیم کے ساتھ اتوار 16 جون کو لاڈر ہل کے سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

Latest articles

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے...

More like this