الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: بھارت نے بنگلہ دیش کو 50...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

Published on

spot_img

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے نارتھ ساؤنڈ، انٹیگوا اور باربوڈا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے سپر 8 میچ میں بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

مین ان بلیو اس مقابلے میں پانچ جیت کے ساتھ ناقابل شکست ہیں اور اپنی سیمی فائنل کی جگہ کو یقینی بنانے کے قریب ہیں۔

بنگلہ دیش کی شروعات سست رہی کیونکہ ہندوستانی گیند بازوں نے ان پر اپنا غلبہ برقرار رکھا لٹن داس (13) پانچویں اوور میں ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔

اسپنر کلدیپ یادیو نے تنزید حسن (29) اور توحید ہردوئے (4) کو آوٹ کت دیا اور ٹائیگرز پر مزید دباؤ ڈالا۔

شکیب الحسن تیز بلے بازی کرنا چاہتے تھے لیکن وہ 8 گیندوں پر 11 رنز بنا کرآوٹ ہوگئے انہیں بھی یادو نے آؤٹ کیا۔

نجمل کی اننگز کا خاتمہ جسپریت بمراہ نے کیا انہوں نے 31 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

آل راؤنڈر رشاد حسین نے تیز رفتار 10 گیندوں پر 24 رنز کے ساتھ فرق کو کم کرنے کی کوشش کی۔

ہندوستان کے لئے، بمراہ نے 2/13 کے اعداد و شمار کے ساتھ اختتام کیا جبکہ ارشدیپ سنگھ نے2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.

اس سے پہلے ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 196/5 کا مجموعی اسکور بنایا۔

مین ان بلیو نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا ہندوستانی کپتان نے شکیب الحسن کی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

مین ان بلیو پاور پلے میں 53/6 س رنزے کامیاب رہے جو اس مقابلے میں ان کا بہترین اسکور ہے تنظیم حسن ثاقب نے کوہلی (37) اور سوریہ کمار یادیو (6) کو آوٹ کیا اور بنگلہ دیش کے لیے میچ میں واپسی کی.

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے 24 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔

اس دوران آل راؤنڈر شیوم دوبے اور ہاردک پانڈیا نے آزادانہ طور پر اسکور کیا دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت قائم کی۔

دوبے نے 24 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے جبکہ پانڈیا 27 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہندوستان اپنا آخری سپر 8 میچ 24 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

Latest articles

جنوبی لبنان میں لڑائی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ل، اسرائیلی فوج کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرائیلی فوج نے جمعہ کو کہا ہے کہ جنوبی لبنان...

مارسیلی کے سابق کھلاڑی عبدالعزیز برراڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق مارسیل کھلاڑی عبدالعزیز برراڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اردو انٹرنیشنل...

’انتہا پسندوں کیخلاف توانا آواز‘، امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے کا آرمی چیف کو خراج تحسین

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے نے پاک فوج کے سپہ...

کوچ مورینہو میدان سے باہر، فینیر باہچے نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ڈرا پر روک دیا

کوچ مورینہو میدان سے باہر، فینیر باہچے نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ڈرا پر روک...

More like this