T20 World Cup: Pakistan team kit unveiling cancelled, sources-PCB
لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی ہےذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد شیڈول تھی، تاہم اسے آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کی گئی، تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق تاحال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا بائیکاٹ سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہونا بھی کٹ کی رونمائی منسوخ ہونے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق صورتحال پر شائقین کرکٹ اور ماہرین کی جانب سے گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔




