ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ، پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہو گیا ہے۔
لاؤڈرہل میں میچ نہیں کھیلا جا سکا کیونکہ صبح کے وقت تیز بارش نے آؤٹ فیلڈ کو تبدیل کر دیا چوتھے معائنے کے دوران ہی بارش دوبارہ شروع ہوئی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 میں جگہ بنانے کے پاکستان کے خواب ختم ہوگئے۔
ایک بھی گیند کرائے بغیر میچ ختم ہونے کے بعد، دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ دیا گیا اور یو ایس اے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 میں جگہ بنالی کیونکہ اس کے بعد اب ان کے پانچ پوائنٹس ہیں .
واضح رہے کہ پاکستان نے 6 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا ہے.