Sunday, October 27, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024:کیا رضوان، اعظم، حارث اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024:کیا رضوان، اعظم، حارث اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کو سلیکٹرز آئندہ چند روز میں حتمی شکل دے سکتے ہیں۔

دی نیوزکے مطابق سلیکٹرز انگلینڈ اور آئرلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ٹیم کو حتمی شکل دینے سے قبل چار زخمی کھلاڑیوں حارث رؤف، اعظم خان، محمد رضوان اور عرفان خان نیازی کی تازہ صورتحال کا انتظار کر رہے ہیں۔

سلیکٹرز کی جانب سے آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد جون میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرنے کا بھی امکان ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے ہمارے پاس کافی وقت ہے آئی سی سی نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کے نام جمع کرانے کے لیے 25 مئی کی آخری تاریخ مقرر کر رکھی ہے اس وقت ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرنا کوئی عقلمندی نہیں ہے ٹیم کا نام دینے سے پہلے ہم آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی پیشرفت دیکھنے کے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سلیکٹرز کو کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹ ملنے کے بعد آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ محمد رضوان، اعظم خان اور عرفان خان نیازی کی فٹنس تقریباً بحال ہو چکی ہے، جب کہ حارث رؤف جنہوں نے جنوری سے اب تک کوئی انٹرنیشنل یا نیشنل ایونٹ نہیں کھیلا ہے، ان کی فٹنس بحال نہیں ہوئی ہے حالانکہ وہ ان دنوں لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ امید ہے کہ حارث کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سلیکشن کے لیے سمجھا جائے گا۔

ٹیم کی آئرلینڈ روانگی سے قبل ایک مختصر تربیتی کیمپ 3 مئی سے لاہور میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، پیر کو تقریباً 25 پاکستانی کرکٹرز اور 21 آفیشلز نے امریکی سفارت خانے میں بائیو میٹرکس کرائے ہیں۔

Latest articles

عاقب جاوید نےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کیا فارمولا بتایا تھا؟

عاقب جاوید نےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کیا فارمولا دیا تھا؟ اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

پی سی بی کے سربراہ نقوی پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ جیت پر ساجد اور نعمان کے معترف

پی سی بی کے سربراہ نقوی پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ جیت پر ساجد اور...

کیا محمد عامر دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟

کیا محمد عامر دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بابر، شاہین اور دیگر کا ردعمل

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بابر، شاہین اور دیگر کا...

More like this