اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کو ہرانے کے لیے بھارت کی حمایت کی ہے جو یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
بھارت کے ساتھ 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011 کا 50 اوور ورلڈ کپ جیتنے والے ہربھجن کو یقین ہے کہ مین ان بلیو اپنے غیر معمولی ریکارڈ اور بہتر اسکواڈ کی وجہ سے آنے والے میگا ایونٹ میں پاکستان کو ہرائے گا۔
سابق اسپنر نے آئی پی ایل 2024 کے پلے آف سے قبل پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف جیتیں گے ہمارا ان کے خلاف ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور ہمارے پاس ایک بہتر ٹیم ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان کو ورلڈ کپ کے گروپ اے میں امریکہ، آئرلینڈ اور کینیڈا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ روایتی حریف 9 جون کو نیویارک میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ متوقع میچوں میں سے ایک میں کھیلے گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 گروپس
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان
گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال