Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:آئی سی سی نے وارم اپ میچز کی...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:آئی سی سی نے وارم اپ میچز کی تصدیق کر دی

Published on

spot_img

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: وارم اپ میچز کی تصدیق ہوگئی

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 وارم اپ میچوں کے شیڈول کی تصدیق کر دی گئی ہے جس میں میچ 27 مئی سے یکم جون تک امریکہ اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل 16 وارم اپ میچوں کی میزبانی کے لیے جن مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ٹیکساس کا گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، فلوریڈا کا بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، کوئینز پارک اوول، اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی شامل ہیں۔

وارم اپ میچوں میں کل 17 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں جنوبی افریقہ 29 تاریخ کو فلوریڈا میں انٹرا سکواڈ میچ میں حصہ لے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ مقابلے سے قبل کوئی پری ٹورنامنٹ وارم اپ میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ دونوں ٹیمیں 22 مئی سے 30 مئی تک ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کریں گی۔

نیوزی لینڈ بھی پریکٹس گیمز میں شرکت نہیں کرے گا اور وہ اپنا پہلا میچ 8 جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

یہ وارم اپ فکسچر فی سائیڈ 20 اوورز کے ہوں گے اور ان کی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی حیثیت نہیں ہوگی جس سے ٹیمیں اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کے تمام ارکان کو میدان میں اتار سکیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 وارم اپ فکسچر
پیر 27 مئی

کینیڈا بمقابلہ نیپال، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، گرینڈ پریری، ٹیکساس

عمان بمقابلہ پاپوا نیو گنی، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو

نمیبیا بمقابلہ یوگنڈا، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو

منگل 28 مئی

سری لنکا بمقابلہ نیدرلینڈز، بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، بروورڈ کاؤنٹی، فلوریڈا 1

بنگلہ دیش بمقابلہ امریکہ، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، گرینڈ پریری، ٹیکساس

آسٹریلیا بمقابلہ نمیبیا، کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو

بدھ 29 مئی

جنوبی افریقہ انٹرا اسکواڈ، بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، بروورڈ کاؤنٹی، فلوریڈا

افغانستان بمقابلہ عمان، کوئنز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو

جمعرات 30 مئی

نیپال بمقابلہ امریکہ، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، گرینڈ پریری، ٹیکساس

سکاٹ لینڈ بمقابلہ یوگنڈا، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو

نیدرلینڈز بمقابلہ کینیڈا، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، گرینڈ پریری، ٹیکساس

نمیبیا بمقابلہ پاپوا نیو گنی، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا، کوئنز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو

جمعہ 31 مئی

آئرلینڈ بمقابلہ سری لنکا، بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، بروورڈ کاؤنٹی، فلوریڈا 1

سکاٹ لینڈ بمقابلہ افغانستان، کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو

ہفتہ یکم جون

بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، مقام ٹی بی سی یو ایس اے

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...