ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: شعیب ملک پاکستان کی اوپننگ جوڑی پر کھل کر بول پڑے
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں مینز ان گرین کے لیے کس کواوپننگ کرنی چاہیے اس پر جاری بحث پر کھل کر بات کی۔
پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں صائم ایوب اور محمد رضوان کے ساتھ کھیلا جبکہ کپتان بابر اعظم نمبر 3 پر کھیلے رضوان نے دو نصف سنچریاں بنائیں جبکہ صائم ایوب نے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے.
سابق کپتان نے نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقام پر صحافیوں کے گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب زیادہ خطرے کے ساتھ کھیلتے ہیں اور اس قسم کے بلے باز کے مستقل مزاجی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
اگر زیادہ اسکورنگ میچز ہیں تو پاکستان کو صائم کے ساتھ کھلنا چاہیے لیکن اگر میچ 160 اور 170 کے برابر اسکور پر کھیلے جارہے ہیں تو بابراوررضوان کو کھیلنا چاہیے۔
دریں اثنا، ملک کو یقین ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں مضبوط اختتام کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں کیونکہ ہم نے حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتی ہے اگر ہم آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے تو اعتماد مزید بلند ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کے ساتھ ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پہلی جھلک کے لیے موجود تھے۔
ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی گنجائش 34,000 ہے یہ دنیا کا پہلا ماڈیولر کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔