
T20 World Cup 2024: Michael Vaughan predicts semi-finalists
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بدھ کے روز ریاست ہائے متحدہ اور ویسٹ انڈیز میں اس سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹ کے بارے میں اپنی پیش گوئی شیئر کی۔
وان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں پیش گوئی کی کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
وان نے 1999 سے 2008 کے درمیان اپنے کیریئر کے دوران انگلینڈ کے لیے 82 ٹیسٹ اور 86 ون ڈے میچ کھیلے جب کہ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 40 سے زیادہ کی اوسط سے 5719 رنز بنائے، وہیں دائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی نے ون ڈے میں بھی 27.15 اوسط سے 1982 رنز بنائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم سے 29 جون کے درمیان امریکہ کے تین اور ویسٹ انڈیز کے چھ مقامات پر کھیلا جائے گا۔
ڈلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز امریکہ کے پڑوسی ملک کینیڈا سے ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپس
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان
گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال