Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: کیرون پولارڈ نے انگلینڈ کو بطور اسسٹنٹ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: کیرون پولارڈ نے انگلینڈ کو بطور اسسٹنٹ کوچ جوائن کر لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیرون پولارڈ نے انگلینڈ کو بطور اسسٹنٹ کوچ جوائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

کھلاڑی بارباڈوس پہنچنے کے بعد دفاعی چیمپئنز کے پہلے تربیتی سیشن میں موجود تھے۔

پولارڈ کو گزشتہ سال دسمبر میں میتھیو موٹ کے اسسٹنٹ کے طور پر اعلان کیا گیا تھا جوز بٹلر اینڈ کمپنی کی نظریں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے پر ہیں۔

پولارڈ 101 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 2012 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے انہوں نے 2021 کے ایڈیشن میں ان کی کپتانی بھی کی وہ 2022 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے لیکن اب بھی فرنچائز لیگ میں سرگرم ہیں۔

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول
جون4: انگلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ، بارباڈوس

جون8:انگلینڈبمقابلہ آسٹریلیا ، بارباڈوس

جون13: انگلینڈبمقابلہ عمان، اینٹیگا

جون15: انگلینڈبمقابلہ نمیبیا ، اینٹیگوا

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments