Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: سابق کپتان شعیب ملک کا بابر...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: سابق کپتان شعیب ملک کا بابر اعظم کو اہم مشورہ

Published on

spot_img

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سابق کپتان شعیب ملک کا بابر اعظم کو اہم مشورہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کو ورلڈکپ کیلئے اہم مشورہ دے دیا .

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئی ہے۔

سابق کپتانےایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ ورلڈکپ میں اوپننگ کرنے کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں۔

شعیب ملک نے لکھا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہیے کیوں کہ ہمیں مڈل آرڈر میں ایسا بیٹر چاہیے جو اسٹرائیک تبدیل کرسکے اور بابر آپ ہمارے لیے بہترین آپشن ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک نے شاداب خان اور اعظم خان کے حوالے سے کہا کہ آپ دونوں ہماری ٹیم کے لیے اہم ہیں اپنے اعتماد کو مت کھوئیں دل سے کھیلیں آپ میچ ونرز ہیں ورلڈکپ میں بلند حوصلے کرکے جائیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے ہو گا۔

Latest articles

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 سہ ملکی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برکت ابراہیم زئی اور نظیف اللہ امیری کی...

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے...

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دے کر ریکارڈ توڑ دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد اور بائیں...

More like this