الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: بابر اعظم نے پاکستان اسکواڈ کے بارے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: بابر اعظم نے پاکستان اسکواڈ کے بارے میں کھل کر بتا دیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے گرین شرٹس کے اسکواڈ کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کیا جو یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

بابر، جنہیں پاکستان کے وائٹ بال کپتان کے طور پر دوبارہ مقرر کیا گیا تھا انہوں نے تصدیق کی کہ سلیکشن کمیٹی، اور انتظامیہ اس بات پر متفق ہے کہ ہمارا اسکواڈ کیا ہوگا.

بابر نے منگل کو انگلینڈ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آپ [نامہ نگاروں] کو [ورلڈ کپ کے لیے] ٹیم کا اعلان ہونے تک انتظار کرنا چاہیے ابھی کے لیے ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ یا وہ ہماری ٹیم ہونی چاہیے لیکن سلیکشن کمیٹی، کپتان اور انتظامیہ اس بات پر متفق ہے کہ ہمارا اسکواڈ کیا ہوگا.

کھلاڑی نے مزید کہا کہ سیریز جیتنا ٹیم کا ہدف ہے کیونکہ یہ ورلڈ کپ سے قبل انتہائی ضروری اعتماد لائے گا۔

ہر سیریز آپ کے لیے نئی ہوتی ہے اور یہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے لیے ایک سنہری موقع ہے ورلڈ کپ دو سے تین ہفتوں میں شروع ہو رہا ہے اس لیے ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ مثبت چیزیں اور اعتماد حاصل کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی 20 ٹیموں میں سے پاکستان کے علاوہ باقی تمام ٹیموں نے اپنےسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پاکستان میگا ایونٹ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا نام انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کریں گے جو 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اسکواڈ
بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان

Latest articles

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا...

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت:پونے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ تاریخی سیریز جیتنے کے قریب

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت:پونے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ تاریخی سیریز...

اسپین:ریال میڈرڈ سٹار ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار افراد گرفتار

اسپین:ریال میڈرڈ سٹار ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار...

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور کر لیا

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور...

More like this