
T20 series: Pakistan Shaheens lost to Melbourne Stars-PCB
ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان شاہینز میلبورن سٹارز سے ہار گئے
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کو اتوار کو میلبورن سٹارز کے خلاف ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اپنے دوسرے میچ میں 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہدف(176) کے تعاقب میں شاہینز کو شروع ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بنا سکی۔
ریلی مارک گیند کے ساتھ اسٹارز کا سب سے بڑا ہتھیار تھے کیونکہ انہوں نے 32 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں طیب طاہر شاہینز کے ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے ناٹ آؤٹ 57 رنز بنائے لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئیں۔

طاہر، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ اور جہانداد خان کے علاوہ 6 پاکستانی بلے باز دوہرے ہندسے میں سکور نہ کر سکے۔
اس سے قبل، سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انہوں نے شاہینز کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا.
لیام بلیک فورڈ اسٹارز کے بہترین بلے باز رہے کیونکہ انہوں نے 7 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے ایشلے چندر سنگھے دوسرے بہترین پرفارمر تھے کیونکہ دونوں بلے بازوں نے مل کر 91 رنز کی اہم شراکت بنائی۔
شاہینز کی جانب سے جہانداد خان نے2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز اب 13 اگست کو ڈی ایکس سی ایرینا، ڈارون میں تسمانیہ سے کھیلےگے۔