Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو با آسانی شکست...

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو با آسانی شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہفتہ کو کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ انداز میں 47 گیندوں پر سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

محمد رضوان، جو 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے فاتح ٹیم کے لیے 45 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکور کیا کیونکہ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ایک بار پھر ٹیم کے لیے اپنی اہمیت ثابت کی۔

ہدف کے تعاقب( 91) میں پاکستان کو پہلے ہی اوور میں دھچکا لگا کیونکہ اوپنر صائم ایوب اننگز کی دوسری گیند پر صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

صائم، کے جانے کے بعد بابر اعظم، اور رضوان، نے میدان سنبھالا لیکن کپتان بھی پانچویں اوور میں صرف 14 رنز بنانےے کے بعد پویلین لوٹ گئے.

بابر، کی وکٹ کے بعد، عثمان خان، جنہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف پاکستان کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کیا صرف سات رنز پر ایش سودھی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے تاہم یہ گرین شرٹس کی آخری وکٹ تھی .

رضوان اور عرفان نے 36 رنز کی شراکت قائم کی نیازی نے 18 رنز بنائے جبکہ رضوان نے 45 رنز کے ساتھ اننگز کا اختتام کیا۔

بارش کی وجہ سے پہلا ٹی ٹوئنٹی منسوخ ہونے کے بعد گرین شرٹس کو اب پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان کا بولنگ اٹیک ٹاپ فارم میں تھا کیونکہ اس نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 18.1 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر کردیا۔

تیسرے اوور میں، شاہین آفریدی، جو کہ نئی گیند کے ساتھ پرفارم کرنے کے لیے مشہور ہیںانہوں نے وہ کیا جو وہ بہترین کرتے ہیں اور بلیک کیپس کے اوپنر ٹم سیفرٹ کو صرف 12 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

شاہین کے بعد محمد عامر، جو پاکستان کے لیے تقریباً چار سال میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے بولنگ کرنے آئے اور اپنے پہلے ہی اوور میں ٹم رابنسن کو صرف چار رنز پر آؤٹ کر دیا۔

عامر نے مہمانوں کی بیٹنگ لائن اپ کو پریشان کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جیسا کہ اپنے دوسرے اوور میں انہوں نے ڈین فاکس کرافٹ کی وکٹ حاصل کی اور کپتان بابر اعظم نےا ایک آسان کیچ پکڑا۔

کیویز اگلے دو اوورز میں وکٹیں بچانے میں کامیاب رہے لیکن ابرار احمد نے نویں اوور میں دو شانداروکٹیں حاصل کیں مارک چیپ مین، اور جیمز نیشام کو بالترتیب 19 اور ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس بھیج دیا۔

آفریدی نے تین جبکہ عامر، ابرار اور شاداب نےدو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا نسیم صرف ایک کھلاڑی کو آوٹ کر سکے.

شاہین آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...