Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsشامی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کا پہلا دورہ، شام کے بحران...

شامی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کا پہلا دورہ، شام کے بحران کے حل کے لیے نئی کوششیں

Published on

اردو انٹرنیشنل شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی جمعرات کو پیرس میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں علاقائی اور مغربی ممالک شام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کریں گے۔

یہ اجلاس شام میں جاری بحران کو کم کرنے اور ملک میں پرامن منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے شام کے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ صدر احمد الشارع کو بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

سعودی عرب، ترکی اور لبنان کے وزراء بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ مغربی ممالک بھی اس اجلاس میں شامل ہوں گے، لیکن امریکہ کی شرکت محدود ہوگی اور وہ اعلیٰ سطح پر نمائندگی نہیں کرے گا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق، اس اجلاس کا مقصد شام کے لیے اقتصادی مدد کو متحرک کرنا اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

اس کانفرنس میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوگی جیسا کہ شام میں جاری بحران کا حل تلاش کرنا اور ملک کو عدم استحکام سے بچانا، انسانی صورتحال کا جائزہ، خاص طور پر شمال مشرقی شام میں، جہاں امریکی امداد میں کمی کے اثرات شدید محسوس کیے جا رہے ہیں، عبوری انصاف اور استثنیٰ کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال، کرد شامی افواج اور ترکی کے درمیان تنازعہ اور دہشت گرد گروپوں سے متعلق مسائل پر غور۔

اس کے علاوہ شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یورپی یونین کچھ پابندیاں نرم کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن قبرص اور یونان کی مخالفت کے باعث ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ تاہم، توقع کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے آخر تک کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

ترکی کے نائب وزیر خارجہ نوح یلماز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے اور ترکی کے تحفظات پر روشنی ڈالیں گے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ شام میں دہشت گرد عناصر کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ترکی اس اجلاس میں خاص طور پر کرد شامی افواج کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرے گا، جنہیں وہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔

Latest articles

ہم نہیں چاہتے کہ جنگ بندی معاہدہ ٹوٹ جائے، حماس

اردو انٹرنیشنل غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس...

اقوامِ متحدہ نے حسينہ واجد حکومت کو سنگين جرائم کی مرتکب قرار دیدیا

اقوامِ متحدہ نے سابق بنگلادیشی وزیرِ اعظم شيخ حسينہ واجد کی حکومت کو اقتدار...

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان جاری...

فیصل مسجد جانے سے گریز کریں، امریکی سفارت خانے کا اپنے شہریوں کو انتباہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو...

More like this

ہم نہیں چاہتے کہ جنگ بندی معاہدہ ٹوٹ جائے، حماس

اردو انٹرنیشنل غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس...

اقوامِ متحدہ نے حسينہ واجد حکومت کو سنگين جرائم کی مرتکب قرار دیدیا

اقوامِ متحدہ نے سابق بنگلادیشی وزیرِ اعظم شيخ حسينہ واجد کی حکومت کو اقتدار...

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان جاری...