Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsبڑے پیمانے پر افغان پناہ گزینوں کو نکالنے کا سلسلہ معطل...

بڑے پیمانے پر افغان پناہ گزینوں کو نکالنے کا سلسلہ معطل کریں ،اقوام متحدہ

Published on

بڑے پیمانے پر افغان پناہ گزینوں کو نکالنے کا سلسلہ معطل کریں ،اقوام متحدہ

ایسے ممالک جو افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھیج رہے ہیں اقوام متحدہ اور اسکے متعلقہ اداروں نے منگل کے روز ایک بار پھر ان سے اپنی یہ اپیل کی ہے کہ وہ سخت سردی کے آغاز اور افغانستان میں بدتر ہوتے ہوئے انسانی بحران کے پیش نظر بڑے پیمانے پر اپنے ہاں سے افغان شہریوں کو نکالنے کا سلسلہ فوری طور پر معطل کردیں۔

یہ اپیل اس وقت پر کی گئی ہے جب ایران اور پاکستان نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر پانچ لاکھ سے زیادہ افغانوں کو اپنے ملکوں سے نکال دیا ہے اور نکالے جانے والے افغانوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائیزیشن فار مائیگریشن آئی او ایم نے منگل کے روز کہا کہ پاکستان سے تقریبا پونے چار لاکھ افغان طورخم اور دیگر سرحدی گزرگاہوں سے گزر کر وطن واپس پہنچے ہیں۔ افغانستان کے طالبان حکام نے پڑوسی ملک سے چار لاکھ سے زیادہ افغانوں کی واپسی کی اطلاع دی ہے۔

آئی او ایم کے افغانستان مشن کی سربراہ ماریا موئیٹا نے کہا کہ صورت حال خراب ہے اور زیادہ تر لوگوں نے ہمیں بتایا کہ انہیں اپنا سامان اور دیگر املاک پاکستان چھوڑکر پاکستان سے نکلنے پر مجبور کیا گیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان آنے والے لوگوں کو سرحد پر اور پھر جہاں ان کی آباد کاری کی جائے، طویل المدت مدد کی ضرورت ہے۔ یہ ایک بڑا انسانی بحران ہے اور انکی مدد کے لئے فوری طور پر فنڈز کی ضرورت ہے۔

افغان میڈیا نے طالبان حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ایران سے ایک لاکھ بیس ہزار سے زیادہ پناہ گزین واپس بھیجے گئے ہیں۔ جن میں سے حکام کے بقول نوے فیصد لوگوں کو زبردستی نکالا گیا ہے۔

تاہم تہران نے سرکاری طور پر اس بارے میں کسی کارروائی کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن ایرانی حکام حالیہ ہفتوں میں بار بار غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو نکالنے کے لئے کہہ چکے ہیں۔

جبکہ پاکستان غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں پر یہ الزام لگاتے ہوئے انہیں واپس افغانستان بھیجنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خطرناک حملوں میں حالیہ اضافے میں انکا کردار ہے۔دوسری جانب طالبان حکام ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ چودہ لاکھ افغان پناہ گزین جن کے پاس رجسٹریشن کے ثبوت موجود ہیں، اس کارروائی کا ہدف نہیں ہیں۔اس ماہ کے شروع میں حکومت نے ان کی قانونی رہائشی کی حیثیت میں اکتیس دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this