
Suryakumar Yadav fined for political statement, India files appeal-Reuters
دبئی: آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو کو 14 ستمبر کے پاک-بھارت میچ کے بعد مسلح افواج سے متعلق سیاسی تبصرے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
پاکستان کے فرحان اور حارث رؤف بھی متنازعہ اشاروں پر انضباطی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں پی سی بی نے سوریہ پر لیول 4 پابندی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ بھارت نے جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بھارت کی اپیل پر سماعت کب ہوگی، تاہم ایشیا کپ کے فائنل سے قبل صورتحال واضح ہونے کی توقع ہے۔





