Sultan Golden breaks world record for fastest reverse drive-APP
کوئٹہ میں پاکستان کے معروف ڈرائیور اور اسٹنٹ ایکسپرٹ سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔
سلطان محمد المعروف سلطان گولڈن نے ایک میل کا فاصلہ محض 57 سیکنڈ میں ریورس ڈرائیو کرتے ہوئے مکمل کیا اور نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ 1 منٹ 15 سیکنڈز تھا، جو سال 2022 میں ایک امریکی اسٹنٹ مین نے قائم کیا تھا سلطان گولڈن نے اس ریکارڈ کو نمایاں فرق سے توڑ کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
ریکارڈ ساز ڈرائیونگ کے دوران سلطان گولڈن نے غیر معمولی مہارت، کنٹرول اور رفتار کا مظاہرہ کیا، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے ریکارڈ مکمل ہونے پر حاضرین نے سلطان گولڈن کو بھرپور داد دی اور ان کی اس کامیابی کو قابلِ فخر قرار دیا۔



