Skip to content
07/09/2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • ایشیا
  • کاروبار
  • محاذ
Watch Video
  • Home
  • تازہ ترین
  • ’اراکین اسمبلی کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز پر پابندیوں کی تجویز‘
  • Top News
  • پاکستان
  • تازہ ترین

’اراکین اسمبلی کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز پر پابندیوں کی تجویز‘

محمد سکندر Posted on 1 year ago 1 min read
Untitled design - 2024-03-12T105045.562

’اراکین اسمبلی کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز پر پابندیوں کی تجویز‘

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت باضابطہ طور پر ملک بھر میں متوازن ترقی اور نمو کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل پلاننگ فریم ورک (این پی ایف) کے تحت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے ذریعے ضلعی سطح تک صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلی جانچ پڑتال اور ان کی غیر ملکی فنانسنگ کے حوالے سے تفصیلات طلب کرنے کی خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل پلاننگ فریم ورک وفاقی بجٹ 25-2024 سے قبل قومی اقتصادی کونسل کو پیش کرنے کےلیے تیار ہے، جس میں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام (ایس اے پی) کے تحت اراکین اسمبلی کو ترقیاتی اسکیموں کے لیے ملنے والے فنڈز پر پابندیاں لگانے کی بھی تجویز ہے، جس پر سیاسی فائدے کے لیے ہر سال وفاقی بجٹ کا عام طور پر 10 فیصد خرچ ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بنیادی طور پر قرض کے ناقابل برداشت بوجھ کی وجہ سے عالمی فنانسنگ بھی ترجیحی شعبوں اور سختی سے مقامی ضروریات کے منصوبوں میں حاصل کرنے کا تصور کیا گیا ہے، جبکہ ’ڈونر کے پیش کردہ یا صوبائی منصوبوں کے لیے عالمی فنڈنگ سے بچا جائے گا‘، حکومت اکثر قرض کی رقم سے اسکالرشپس یا ملک کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ صحیح وقت ہے کہ ترقیاتی شراکت داروں کو رخصت کیا جائے، جس طرح پاکستان قرضے حاصل کررہا ہے، اس سے ملکی معیشت کی معاونت نہیں ہو رہی بلکہ اس کے نقصان دہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

این پی ایف کا مجموعی خیال وفاقی بجٹ سے فنڈز حاصل کرنے والے صوبائی منصوبوں کو ختم کرنا اور ساتویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ اور 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت ’آئین کی حقیقی روح‘ کی روشنی میں وفاقی اور صوبائی ’ہم آہنگی‘ کے ذریعے وسائل کا بہتر استعمال کرنا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کے زیر صدرات وفاقی اور صوبائی نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں نیشنل پلاننگ فریم ورک کے حتمی مسودے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صوبے ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات قومی اقتصادی کونسل میں پیش نہیں کرتے، تاہم مستقبل میں صوبوں کو ضلعی اور شعبہ جاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کرنا چاہئیں تاکہ قومی ترقیاتی رجحان اور این ای سی سے رہنمائی حاصل کی جاسکے۔

حکام نے بتایا کہ نیشنل پلاننگ فریم ورک وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مروجہ آئینی ذمہ داریوں کی روشنی میں ترقی اور نمو کے مشترکہ مقاصد کے حوالے سے آپریشنل حکمت عملی فراہم کرے گا، مزید کہا کہ متوازن ترقی کا تصور اور علاقائی مساوات صرف وفاقی حکومت کی نہیں بلکہ متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے صوبوں کی بھی یکساں ذمہ داری ہے۔

مختلف وزارتوں کے سینئر وفاقی اور صوبائی افسران کی شرکت کے بعد اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی طویل غور و خوض کے بعد نیشنل پلاننگ فریم ورک این ای سی کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس میں بتایا گیا کہ این پی ایف کا مقصد منصوبہ بندی کے عمل کی رہنمائی، ترقی اور منصوبوں کی مؤثریت کو بہتر بنانا ہے، اس سے وفاقی اور صوبائی سرمایہ کاری کے لیے خاکہ متعین کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید کہا گیا کہ یہ فریم ورک قومی مقاصد کا تعین کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پالیسیاں اورمنصوبے خدمات کی بہتر فراہمی میں اپنا حصہ ڈالیں، مزید برآں، اس کا مقصد وفاقی اور صوبائی ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے کیے جانے والے ترقیاتی اخراجات کو بھی ہم آہنگ کرنا ہے، تاکہ وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر بہترین ترقیاتی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

About the Author

محمد سکندر

Author

Visit Website View All Posts
Tags: پلاننگ کمیشن سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام قومی اقتصادی کونسل نیشنل پلاننگ فریم ورک

Post navigation

Previous: روسی صدر پیوٹن کی صدر زرداری کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد
Next: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Related Stories

use (4)
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • برطانیہ
  • بین الاقوامی

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلی، جانیئے وزیر داخلہ بننے والی شبانہ محمود کون ہیں !

محمد سکندر Posted on 14 hours ago
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
1 min read
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 15 hours ago
افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 18 hours ago

You may have missed

use (4)
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • برطانیہ
  • بین الاقوامی

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلی، جانیئے وزیر داخلہ بننے والی شبانہ محمود کون ہیں !

محمد سکندر Posted on 14 hours ago
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 15 hours ago
  • Ticker

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند پر اونچے درجے کا سیلاب

معصومہ زہرہ Posted on 15 hours ago
صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھ دیا
1 min read
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھ دیا

معصومہ زہرہ Posted on 16 hours ago

Calendar

September 2025
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« Aug    

Top News

use (4)
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • برطانیہ
  • بین الاقوامی

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلی، جانیئے وزیر داخلہ بننے والی شبانہ محمود کون ہیں !

محمد سکندر Posted on 14 hours ago
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 15 hours ago
افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 18 hours ago
اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ
  • Top News
  • اسرائیل
  • اسرائیل حماس جنگ
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • فلسطین
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ

معصومہ زہرہ Posted on 2 days ago
دکھاوا نہیں سادگی کا فلسفہ دینے والے جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • Movies
  • Top News
  • انٹرنیمنٹ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

دکھاوا نہیں سادگی کا فلسفہ دینے والے جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معصومہ زہرہ Posted on 2 days ago
popular tags
  • اردو انٹرنیشنل
  • اردو کھیل
  • کھیل
  • کھیل کی اردو خبر
  • پاکستان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Asia Pacific Politics Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل
  • Conflict
  • main
  • انڈیا
  • ایشیا
  • پاکستان
  • جنتا کی آواز
  • سیاست
  • کاروبار
  • کالم کار
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.