Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsاستنبول، سول سوسائٹی اور طلبہ تنظیموں کی جانب سے کشمیر کا یوم...

استنبول، سول سوسائٹی اور طلبہ تنظیموں کی جانب سے کشمیر کا یوم سیاہ منایا گیا.

Published on

استنبول، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے گزشتہ روز کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ترکی یوتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کے کنونشن میں شرکت کی.اس موقع پر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں، مختلف یوتھ ایسوسی ایشنز اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی.

تقریب سے پاکستانی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں جاری تنازعات اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ بین الاقوامی نظام اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہا ہے.

کیوں کہ اس وقت کمزور قبضے کی زد میں ہے جبکہ طاقتور بے گناہوں کو قتل کررہا ہے.یوسف جنید نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے اس جائز مقصد کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی مدد اور حمایت کرتا رہے گا.

کشمیر کے لئے واضح اصولی موقف رکھنے پر پاکستانی سفیر نے ترکی کی حکومت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا.

اس موقع پر انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹودنٹ آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفی فیصل نے انصاف کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھرانے کے لئے عملی اقدامات کرے اور اپنا کردار ادا کرے.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ کا منصفانہ اور پرامن حل ہونا چاہیے.

یاد رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو ہندستانی فوج نےسری نگر میں حملہ کرکے غیر قانونی طور پر جموں کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا اورآج تک بھارتی فوج کاجموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ برقرار ہے

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this