Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ

earthquake

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صوبے ملاتیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز ’یورپین مڈیٹریزن سیسیمولوجیکل سینٹر‘ نے بتایا کہ ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 9کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے شام کے مشرقی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے شام کے صوبوں حسقہ، دیر الزور اور حلب میں بھی محسوس کیے گئے۔

اے ایف پی کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں تین عمارتیں جزوی طور پر تباہ ہو گئیں اور ایمریجنسی سروسز کو کئی درجن افراد کی جانب سے فورن کرکے مدد طلب کی گئی ہے۔

ملاتیا میں مقامی حکام کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر رپورٹ کرنے کے لیے کوئی ’منفی پیش رفت‘ نہیں ہے، جبکہ صوبائی گورنر نے کہا کہ تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکول اس دن کے لیے بند رہیں گے۔

ترکیہ کے ٹیلی ویژن اسٹیشنز کی طرف سے نشر تصاویر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی کئی شہروں کے رہائشی فوری طور پر سڑکوں پر نکل آئے۔

اے ایف پی کے نامہ نگاروں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خطے کے کئی بڑے شہروں میں محسوس کیے گئے، جن میں جنوب مشرق میں تقریباً 140 کلومیٹر (تقریباً 90 میل) کے فاصلے پر واقع دیار باقر بھی شامل ہے۔

Tags: ترکیہ حسقہ زلزلے شام شدید جھٹکے ملاتیا

Post navigation

Previous: آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری،صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا
Next: عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

Trump's big claim Direct and indirect contacts with Iran, hope for ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران سے براہِ راست و بالواسطہ رابطے، جنگ بندی کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

یہ بھی پڑہیے

Fakhar Zaman's appeal against two-match ban rejected-PCB
  • کھیل

فخر زمان کی دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل مسترد

Azam Khan's smoky batting helped Karachi Kings defeat Rawalpindi by 5 wickets-PSL
  • کھیل

اعظم خان کی دھواں دار بیٹنگ،کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹ سے ہر دیا

Rossi van der Dussen announces retirement from international cricket-AFP
  • کھیل

راسی وین ڈیر ڈوسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

Trump's big claim Direct and indirect contacts with Iran, hope for ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران سے براہِ راست و بالواسطہ رابطے، جنگ بندی کی امید

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.