Tuesday, October 15, 2024
HomeTop Newsاسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں1فیصد کمی کا اعلان کر تے ہوئے شرح سود ساڑھے 20 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 19 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے‘مہنگائی میں مرحلہ وار کمی آرہی ہے ،مہنگائی کی شرح38فیصد سے گھٹ کر 12.60فیصد ہوگئی ہے ،بیرونی ادائیگیوں کے سلسلے میں کوئی پریشانی نہیں ،ملک کی معاشی آوٹ لک بہتر ہو ئی ہے،جون 2025 تک زرمبادلہ ذخائر 13ارب ڈالر سے زیادہ ہوجائیں گے،ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ فورسز کریں گی،کسی قسم کی امپورٹس پر سینٹرل بینک کی جانب سے پابندی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی اجلاس کا فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایم پی سی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 30جولائی 2024ء سے 100 بی پی ایس کم کرکے 19.5 فیصد کرنےکا فیصلہ کیاہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار مالی سال 2024میں 2.2 ارب ڈالر منافع( ڈیویڈنڈ)باہر لے گئے ہیں، اگلے سال مہنگائی کی شرح 11.5 سے 13.5 فیصد رہے گی، مالی سال 2025 میں جی ڈی پی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہے گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0 سے 1فیصد کے درمیان رہے گا‘کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4ارب ڈالر سے کم رہے گا۔

مالی سال 2025میں 26.20ارب کی بیرونی ادائیگیاں ہیں، مجموعی ادائیگیوں میں 4 ارب ڈالر سود اور 22 ارب اصل ہے، مجموعی ادائیگیوں میں 16.3 فیصد کمرشل اور دو طرفہ قرض رول اوور ہوں گے۔

گیارہ مہینوں میں 23.2 ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں، گیارہ مہینوں میں 3.7 ارب سود اور 20 ارب اصل کی ادائیگیاں ہیں، بیرونی فنانسنگ کی ضرورت پوری طرح موجود ہے ۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments