Saturday, February 8, 2025
Homeکھیلاسپرنٹر فائقہ ریاض پیرس اولمپکس کے لیے کوچ کے بغیر...

اسپرنٹر فائقہ ریاض پیرس اولمپکس کے لیے کوچ کے بغیر اکیلے ٹریننگ پر مجبور

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فائقہ ریاض وائلڈ کارڈ پر پیرس اولمپکس میں شرکت کریں گی لیکن پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی ) یا فیڈریشن کی جانب سے کوئی کیمپ نہیں لگایا گیا ہے ، نہ ہی ٹریننگ کیلئے اسپرنٹر کو ذاتی کوچ کی سہولت میسر ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسپرنٹرفائقہ ریاض ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم میں شام کے سیشن میں 2 گھنٹےاکیلے ٹریننگ کرتی ہیں۔

اس حوالے سے پی او اے کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ واپڈا کو کوچ مہیا کرنے کا کہا ہے، سیمی رضوی کوچ ہوں گی جبکہ طبی معاملے کے لیے ڈاکٹر میثاق رضوی کو ذمہ داری دی ہے۔

ادھر اسپرنٹر فائقہ ریاض نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ اللہ پاک نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا لیکن ذاتی کوچ کی سہولت میسر نہ ہونے پر مایوس ہوں، اولمپکس کیلئے ٹریننگ کر رہی ہوں کوشش ہے کہ اچھاپرفارم کروں ۔

فائقہ ریاض نے درخواست کی کہ ٹریننگ کےدوران مجھےذاتی کوچ کی سہولت دی جائے،اولمپکس کیلئے دن کم ہیں، کوچ کے آنے سے میری تیاری اور اچھی ہوجائے گی۔

Latest articles

نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باولر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کو سہ ملکی سیریز میں پاکستان...

آکس معاہدہ، تین بڑی طاقتوں کا چین کی بڑھتے ہوئے دفاعی اثرو رسوخ کے خلاف اتحاد

اردو انٹرنیشنل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ...

انسدادِ پولیو مہم: 4 دن میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، وزارت صحت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر...

صدر زرداری چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورۂ چین مکمل...

More like this