گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے لیے کھیلوں کا اعلان کر دیا گیا

0
53

گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے لیے کھیلوں کا اعلان کر دیا گیا

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک)گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے لیے کھیلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹریک سائیکلنگ اور باکسنگ گلاسگو 2026 کے کامن ویلتھ گیمز میں شامل ہوں گے۔

منگل کے روز کیے گئے اعلان کے مطابق 10 کھیلوں کے محدود پروگرام میں ایتھلیٹکس اور سوئمنگ کو لازمی طور پر شامل کیا گیا ہے، مگر بیڈمنٹن اور ہاکی کو خارج کر دیا گیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز جو آخری بار 2014 میں گلاسگو میں منعقد ہوئے تھے اور جن پر 540 ملین پاؤنڈز سے زائد لاگت آئی تھی، اب چار مختلف مقامات پر 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک ہوں گے۔

گلاسگو نے ان گیمز کی میزبانی تب سنبھالی جب آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ نے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

توقع کی جارہی ہے کہ 2026 کے گیمز میں 74 کامن ویلتھ ممالک اور علاقوں سے 3000 ایتھلیٹ شرکت کریں گے۔

اس ایونٹ میں “مکمل طور پر مربوط پیرا-مقابلے” بھی چھ منتخب کھیلوں میں شامل ہوں گے۔

کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن (CGF) کے مطابق کئی عوامل، جن میں “شرکت کی عالمگیریت اور مقابلے کے معیار” کے ساتھ ساتھ مقامی دلچسپی شامل ہے، کو مدنظر رکھا گیا جب فیصلہ کیا جا رہا تھا کہ کون سے کھیل شامل کیے جائیں۔

جب آخری بار گیمز گلاسگو میں منعقد ہوئے تھے تو 17 کھیلوں کے مقابلے ہوئے تھے، مگر اس بار صرف 10 کھیل شامل ہوں گے:

* ایتھلیٹکس اور پیرا-ایتھلیٹکس (صرف ٹریک اور فیلڈ)
* سوئمنگ اور پیرا-سوئمنگ
* آرٹسٹک جمناسٹکس
* ٹریک سائیکلنگ اور پیرا-ٹریک سائیکلنگ
* نیٹ بال
* ویٹ لفٹنگ اور پیرا-پاور لفٹنگ
* باکسنگ
* جوڈو
* باؤلز اور پیرا-باؤلز
* 3×3 باسکٹ بال اور 3×3 وہیل چیئر باسکٹ بال

منتظمین کے مطابق ان کھیلوں کے شائقین اور ایتھلیٹس جو شامل نہیں کیے گئے ہیں “بہت مایوس” ہوں گے، لیکن ان گیمز کا مستقبل میں شامل ہونے پر اثر نہیں پڑے گا۔ کچھ کھیل جیسے سائیکلنگ اور جمناسٹکس میں ان کی ڈسپلن کم کر دی گئی ہے۔

گلاسگو 2014 کے سائیکلنگ پروگرام میں ماؤنٹین بائیکنگ اور روڈ ریسز بھی شامل تھیں، لیکن اس بار ایتھلیٹس صرف ٹریک پر مقابلہ کریں گے۔

جمناسٹکس میں کوئی بھی ریتمک ایونٹ( جمناسٹکس کے وہ مقابلے جن میں ایتھلیٹس موسیقی اور مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے حرکات اور رقص پیش کرتے ہیں) نہیں ہوگا، صرف آرٹسٹک جمناسٹکس شامل کی گئی ہے۔

غوطہ خوری کے مقابلے بھی اس بار نہیں ہوں گے۔ پروگرام سے ہاکی کو بھی خارج کر دیا گیا ہے، حالانکہ گزشتہ گلاسگو گیمز کے لیے ایک نیشنل ہاکی سینٹر بنایا گیا تھا۔

پروگرام میں کوئی روڈ پر مبنی ایونٹ جیسے ٹرائیتھلون یا میراتھن شامل نہیں ہوں گے – یہ مقابلے 2014 میں شائقین کے لیے مفت تھے۔

رگبی سیونز، جو پہلے ایبروکس اسٹیڈیم میں منعقد ہوتا تھا، بھی شامل نہیں ہوگا اور کوئی بھی ریکٹ کھیل اس بار شامل نہیں ہوں گے۔

منتظمین نے پچھلے چند ہفتے کھیلوں کے اداروں کے ساتھ بات چیت میں گزارے اور انہیں یہ خبر دی کہ انہیں اس بار شامل نہیں کیا جا رہا۔

بیڈمنٹن اور ہاکی اس صورتحال پر خاص طور پر ناراض ہو سکتے ہیں، کیونکہ کامن ویلتھ سطح پر ان کھیلوں کا بڑا مقام ہے، لیکن یہ مشکل فیصلوں کی عکاسی کرتا ہے جو کیے گئے ہیں، اور جو آئندہ کیے جائیں گے۔