Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستاناسپارکو کا ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

اسپارکو کا ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

Published on

spot_img

اسپارکو کا ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ، پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو چین سے خلا میں بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے سپارکو نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون تیس مئی کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرواسپیس انڈسٹری کی مشترکہ کاوش ہے، ملک کی کمیونیکیشن اور رابطے کی ضرورت کو پورا کر نے کے مقصد سے اس سیٹلائٹ کو بنایا گیا ہے۔

اسپارکو نے اپنے بیان میں کہا کہ ملٹی مشن کمیونیکشن سیٹلائٹ پراجیکٹ چین اور پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز سے بنا یہ سیٹلائٹ پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، جب کہ یہ ملک کو ڈیجیٹل پاکستان میں تبدیل کرنے میں اہم قدم ثابت ہوگا۔

اس سیٹلائٹ کی لانچنگ تقریب اسپارکو کے اسلام آباد اور کراچی کے دفاتر سے براہ راست دکھائی جائے گی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this