
South Africa beat India by 3 wickets in the second T20I-AFP
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ورون چکرورتی کی5 وکٹ بیکار گئیں کیونکہ ٹرسٹن اسٹبس نے اتوار کو سینٹ جارج پارک میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو ہندوستان کے خلاف 3 وکٹ سے فتح دلائی۔
معمولی ہدف (129) کا تعاقب کرتے ہوئے، جنوبی افریقہ نے ہدف 19 اوورز میں حاصل کر لیا اور اسٹبس نے ارشدیپ سنگھ کی گیند پر چوکا لگا کر میچ ختم کر دیا۔
میزبان ٹیم کو آخری دو اوورز میں 13 رنز درکار تھے، تاہم، اسٹبس نے 19ویں اوور میں چار چوکے لگا کر ایک اوور باقی رہ کر میچ جیت لیا۔
اسٹبس نے 40 گیندوں پر7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 47 رنز بنائے وہ چھٹے اوور میں بیٹنگ کے لیے آئے جب جنوبی افریقہ 33-2 کے مجموعی اسکورپر جدوجہد کر رہا تھا۔

بھارت کے لیے چکرورتی نے 5-17 کے شاندار اعدادوشمار کے ساتھ باولنگ اٹیک کی قیادت کی، جبکہ سنگھ اور ارشدیپ سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی طرف سے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد ہندوستان 124-6 کے مجموعی اسکور کرنے میں کامیاب رہا ہاردک پانڈیا نے 45 گیندوں پر محتاط 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس دوران تلک ورما اور اکسر پٹیل نے بالترتیب 20 اور 27 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن، جیرالڈ کوئٹزی، اینڈائل سیمیلن، ایڈن مارکرم اور نقابایومزی پیٹر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز کا تیسرا اور چوتھا میچ سنچورین اور جوہانسبرگ میں بالترتیب 13 اور 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔