Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلیانک سنر نے فرٹز کو شکست دے کر پہلا یو ایس اوپن...

یانک سنر نے فرٹز کو شکست دے کر پہلا یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ٹینس کےٹاپ سیڈڈ کھلاڑی اٹلی کے یانک سنر نے امریکی ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر یو ایس اوپن 2024 ٹائٹل جیت لیا۔ یہ اس سال سنر کی دوسری گرینڈ سلیم جیت ہے، کیونکہ انہوں‌ نے اس سے قبل جنوری میں آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔

سنر نے میچ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-4، 7-5 سے جیت لیا، حالانکہ امریکی 12ویں سیڈ فریٹز نے کافی جدوجہد کی۔

سنر، جس کی عمر 23 سال ہے، کو اس سال کے شروع میں کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا، جن میں( ڈوپنگ ٹیسٹ )ممنوعہ مادے کا دو بارمثبت آنا، لیکن بعد میں انہیں صرف 19 دن کے بعد ہی بے گناہ قرار دے دیا گیا ۔ سنر 1977 میں گیلرمو ولاس کے بعد ایک ہی سیزن میں اپنے پہلے دو گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے اور اس کے ساتھ ہی وہ فلشنگ میڈوز میں سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بھی ہیں۔

سنر نے کہا کہ یہ ٹائٹل جیتنا ان کے لیے بہت خاص تھا کیونکہ وہ اپنے کیریئر میں مشکل وقت سے گزر رہے تھے وہ جذباتی ہو گئے اور اپنی جیت اپنی خالہ کے نام کر دی، جو بیمار ہیں۔

دوسری جانب فرٹز، امریکا کا مردوں کے گرینڈ سلیم سنگلز چیمپئن کا طویل 21 سالہ انتظار ختم کرنے سے قاصر رہے کیونکہ اینڈی روڈک، 2003 میں یو ایس اوپن جیتنے والے، سنگلز ٹرافی جیتنے والے آخری امریکی آدمی ہیں جو اس میچ میں اسٹینڈز میں موجود تھے ۔

فرٹز نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہم ایک طویل عرصے سے ٹائٹل کا انتظار کر رہے ہیں اس لیے مجھے شکست پر افسوس ہے ۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this