Tuesday, February 11, 2025
Homeپاکستانسندھ : ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

سندھ : ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

Published on

سندھ : ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ کنواں- 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ کنواں -2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، مزید بتایا کہ 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی ایم او ایل گروپ نے خیبر پختونخوا میں ٹی اے ایل بلاک میں راز گیر ون کنویں کی کھدائی کے دوران تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے۔

پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ نے رپورٹ کیا تھا کہ کنویں سے یومیہ 20 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف) گیس ملے گی اور یومیہ 250 بیرل خام تیل ملے گا، کنویں میں پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کا پری کمرشلٹی ورکنگ انٹرسٹ 25 فیصد ہے۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this